ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش انتخابات سے پہلے 67 کروڑ سے زائد کیش اور شراب ضبط

مدھیہ پردیش انتخابات سے پہلے 67 کروڑ سے زائد کیش اور شراب ضبط

Sat, 24 Nov 2018 23:32:33    S.O. News Service

بھوپال،24(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اسمبلی انتخابات میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی کیش کے استعمال کاچیف الیکشن کمشنر اوم پرکاش راوت کا شک سچ میں تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے۔ ریاست میں اب تک 29 کروڑ سے زیادہ کیش اور تقریباًساڑھے 13 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط کی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ تقریبا 25 کروڑ کی دیگر مواد بھی ضبط کئے گئے ہیں۔اگلے 4 دن میں یہ اعداد و شمار اور بڑھنے کا امکان ہے۔بتا دیں کہ 14 نومبر کو بھوپال میں چیف الیکشن کمشنر اوم پرکاش راوت نے یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس بار اسمبلی انتخابات میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی طریقے سے دولت کا استعمال ہو سکتا ہے۔راوت نے بتایا تھا کہ 2013 اسمبلی انتخابات میں کل 27 کروڑ 61 لاکھ 96 ہزار 788 روپے کی شراب اور کیش وغیرہ ضبط ہوئی تھی۔چیف الیکشن افسر بی ایل کانتا راو کے مطابق 24 نومبر تک صوبہ میں کل 67 کروڑ 45 لاکھ 56 ہزار 267 روپے کا غیر قانونی سامان ضبط کیا جا چکا ہے۔اس میں 29 کروڑ 19 لاکھ 51 ہزار 696 روپے کیش پکڑے گئے ہیں جبکہ 13 کروڑ 39 لاکھ 53 ہزار 587 روپے کی شراب ضبط ہوئی ہے۔سیاسی جماعتوں نے چیف الیکشن کمشنر کے سامنے ووٹنگ سے پہلے غیر قانونی دولت کے ایمبولینس کے ذریعے استعمالکا خدشہ بھی ظاہر کیا تھا۔اب یہ معلومات بھی سامنے آئی ہے کہ انتخابات میں کالا دھن بانٹنے کے لئے پولیس کی 100 گاڑیوں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ایک خصوصی ٹیم نے اپنے فنڈز کی نقل و حمل کا یہ طریقہ تلاش کیا ہے۔اس بارے میں الیکشن کمیشن کو بھی بتایا گیا ہے۔کانگریس کے ترجمان جے پی دھنوپیا کا کہنا ہے کہ بی جے پی کچھ بھی کر سکتی ہے۔دھنوپیا نے کہاکہ ہم پولیس کی گاڑیوں کے استعمال کے امکان سے انکار نہیں کر سکتے ہیں۔ہم الیکشن کمیشن کو اس بارے میں بتاتے آ رہے ہیں۔پھر بتائیں گے۔اس دوران یہ بھی پتہ چلا ہے کہ آخری دنوں میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی دولت تقسیم ہوگی۔تاہم کمیشن کا دعوی ہے کہ اس کی سخت نظر ہے پر سیاسی جماعتوں نے نئے نئے طریقے تلاش لیے ہیں۔


Share: